مزید خبریں

عمران کی بلیک میلنگ اب نہیںچلے گی، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی،کہ ان کوپہلے سے پتہ تھا تب ہی الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کی گئیں، متنازع بنانے کی کوشش کی عمران خان پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ نہیں ہے، ان کے لیے الگ پاکستان یاالگ قانون نہیں بن سکتا۔انہوںنے کہا کہ عدالت قاسم سوری کے خلاف فیصلہ دیتی ہے توبری اور اگرشیریں مزاری کوریلیف دے تواچھی ہے۔ اس قسم کی دوغلی باتیں اور تفریق کی سیاست ختم کرنی ہوگی۔