مزید خبریں

ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد کارروائی کیلیے مشاورت جاری ہے‘سعد رفیق

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد اب قانون اورآئین کے مطابق کارروائی کے لئے مشاورت جاری ہے، بلوچستان میں فلڈریلیف میں مصروف فوجی افسران کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت ایک المیہ ہے، ۔ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ بلوچستان میں فلڈریلیف میں مصروف فوجی افسران کی شہادت ایک المیہ ہے، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ دفاع پاکستان اورناگہانی آفات کے دوران اپنی جانین ہتھیلی پررکھ کرمشکل میں گھرے افرادکی مدد کی ہے، کورکمانڈر کوئٹہ اور دیگر افسران کی شہادت بہت بڑاسانحہ ہے۔