مزید خبریں

طیبہ گل کیس کی تحقیقات‘ کمیشن کے قیام کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی طیبہ گل کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے انکوائری روکنے کے لیے فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت12اگست تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شان گل نے سابق چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست پر اعتراض عاید کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فریقین اسلام آباد میں ہیں۔