مزید خبریں

راشد نسیم آج تربیتی اکیڈمی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم آج تربیتی اکیڈمی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ منصورہ میں ڈھائی بجے شروع ہونے والے اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ راشد نسیم تربیتی اکیڈمی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔