مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان مسلسل جھوٹ کاسہارالے رہے ہیں، محمدزبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل 5 سال جھوٹ کا سہارا لیتے رہے۔2019 میں عارف نقوی آپ کی میٹنگز میں ہوتے تھے، اگر عارف نقوی پر کیسز نہیں تو وہ یو کے میں کیا کر رہے ہیں؟اس موقع پر ناصر الدین محمود اور علی اکبر گجر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ توقع تھی کہ پی ٹی آئی والے پکڑے گئے ہیں، ہم سمجھے تھے کہ یہ لوگ تھوڑا بہت شرمندہ ہوں گے، اگر کوئی مسئلہ نہیں تھا تو 8 سال سے اسے رکوانے
کی کوشش کیوں کی؟ انہوںنے کہا کہ اب جھوٹ کوجسٹی فائی کرنے کے لیے کہا جارہاہے کہ سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی الگ الگ ہوتاہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے باہر ممالک میں بیٹھے سپورٹر سے کہتا ہوں کہ وہ سوال پوچھیں عمران خان سے کہ آپ نے جو فنڈ دیے تھے اسکو کس طرح استعمال کیا گیا۔