مزید خبریں

تاجروں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اجمیر نگری میں تاجروں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس اہلکار نوید نے پان کے تاجر خرم بیگ کو اغوا کیا، مغوی سے رہائی کے عوض تاوان مانگا گیا ،ملزم نوید کے خلاف 5 سے 6 تاجروں نے اغوا کی شکایت کی تھی۔ ایس ایچ او اجمیر نگری راؤ ناظم نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔