مزید خبریں

سرکاری اسکولز کے طلبہ کو فوری کتب فراہم کی جائیں ،عظیم صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور معروف ماہر ِ تعلیم محمد عظیم صدیقی نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تمام اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے مگر سندھ کے محکمہ تعلیم کی عدم توجہی،غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو ابھی تک کتب فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے تدریسی عمل میں نہ صرف دشواریوں کا سامنا ہے۔