مزید خبریں

Jamaat e islami

سید قطب کی امام بارگاہ مدینۃ العلم کے ذمہ داران سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شرقی کی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سید قطب احمد نے امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشن اقبال کے سرپرست ٹرسٹی علی عمران کاظمی حسنین ،عباس زیدی ،فیصل عباس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ تمام حضرات نے بلدیاتی الیکشن میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی حمایت کا یقین دلایا اور دس محرم الحرام کے بعد حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔