مزید خبریں

یو اے ای کے قونصل جنرل کا انڈس اسپتال میں بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انڈس اسپتال میں بچوں کے کینسر وارڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان بھی موجود تھے جنہوں نے انڈس اسپتال کی طرف سے علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہولیات سے انہیں آگاہ کیا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کے جذبے اور انتظام کو سراہا۔