مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوئے‘ بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوع فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی، جس کا پردہ اب چاک ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا، عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لیے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں، غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔