مزید خبریں

Jamaat e islami

الیکشن کمیشن کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے سے متعلق الزامات کو گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے، پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بار پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، پروپیگنڈا کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں 2 فیصلے دیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 8سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے ،اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔