مزید خبریں

ممنوع فنڈنگ فیصلہ ‘پی ٹی آئی کی 4رکنی قانونی ٹیم تشکیل

اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) ممنوع فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 4 رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چودھری شامل ہیں۔ ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کریں گے ۔ قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی ۔