مزید خبریں

کشمیر پریمئر لیگ کاافتتاح13 اگست کو ہوگا

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن 13 اگست سے 26 اگست تک ہوگا۔حکام کے مطابق کے پی ایل کے تمام میچز مظفر ا?باد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دوسرے ایڈیشن میں 7 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ راولاکوٹ ہاکس اور جموں جانباز کے درمیان کھیلا جائے گا، کے پی ایل سیزن 2 میں روز 2 میچز ہوں گے، پہلا مقابلہ 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔کے پی ایل 2022ء کے شیڈول کے مطابق کوالیفائر اور الیمینیٹر ون 24 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ الیمینیٹر2، 25 اگست اور فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔