مزید خبریں

اسرائیلی پولیس چیف کادورئہ مراکش ‘ انٹیلی جنس تعاون پر بات چیت

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پولیس کے سربراہ یاکوف شبتائی 5 روزہ دورے پر مراکش پہنچ گئے،جہاں وہ مراکشی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد مراکش اور اسرائیل کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ شبتائی کا دورہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے چند ماہ بعد ہورہا ہے۔ اس سے قبل وہ امارات کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے سلسلے میں بات چیت کرچکے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی آرمی چیف افیف کوشاوی نے مراکش کا دورہ کیا تھا۔