مزید خبریں

امریکی ریاست کنیٹکی میں سیلاب سے ہلاکتیں 37ہوگئیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں طوفانی بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارش کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا پر جاری تصاویر میں مکانات کو چھت تک ڈوبا دیکھا جاسکتا ہے۔