مزید خبریں

ایران نے یورینیم افزودگی کے لیے نئے سینٹری فیوجز فعال کرنے کا اعلان کردیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لیے نئے سینٹری فیوجز کو فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمال وندی کا کہنا ہے کہ یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے نئے سینٹری فیوجزکو گیس کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو تمام تراقدامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی 2015 ء میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پاگیا تھا تاہم سابق صدرٹرمپ نے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کردیا تھا۔