مزید خبریں

کینیا میں چین کا تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کھول دیا گیا

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چین کا تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کھول دیا گیا،جس کے باعث شہریوں کے 2گھنٹے کا سفر مختصر ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا نے نیروبی ایکسپریس وے کو آزمایش کے لیے کھولا ہے۔ کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے ملک میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کی تعمیر کردہ سڑکوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن نے 27 کلومیٹر نیروبی ایکسپریس وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت تعمیر کیا ہے،جس کے تحت 2گھنٹے کا سفر صر ف15منٹ کا رہ گیا ہے۔