مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز ، باکسر الیاس نے تمغے کی امید روشن کردی

لندن/برمنگھم(رپورٹ: سید عاصم علی قادری): پاکستان کے باکسر الیاس حسین ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے انتھونی جوزف کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز باکسنگ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر ہال 4 میں باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر الیاس حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیدر ویٹ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے حریف باکسر انتھونی جوزف کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فیدرویٹ کے کوارٹر فائنل میں الیاس حسین کا مقابلہ ناردرن آئرلینڈ کے باکسر جوڈ گالاگھرسے ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز 2022 کے جویلین تھرو کے ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم براہ راست فائنل کھیلیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ برمنگھم منتظمین نے کم اینٹریز کی وجہ سے جویلین تھرو کے کوالیفائرز ختم کردیے ہیں۔ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں تھرو کرنے کیلئے فٹ قرار۔ خیال رہے کہ جویلین تھرو کے کوالیفائرز 5 اگست کو شیڈول تھے، تاہم اب ارشد ندیم براہ راست 7 اگست کو جویلین تھرو کا فائنل کھیلیں گے۔ایونٹ کے منتظمین نے ارشد ندیم کو براہ راست فائنل کھیلنے کی اطلاع بھی دے دی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے پاکستان کے لیے میڈل لانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، تاہم وہ اس ایونٹ میں 5ویں نمبر پر رہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔پاکستانی تیراک جہاں آراء نے دولت مشترکہ گیمز 2022 میں ویمنز 100 میٹر فری اسٹائل میں نیا قومی ریکارڈ بنا لیا۔ ہیٹس میں جہاں آراء کی ٹائمنگ ایک منٹ 1.51 سیکنڈز رہی، اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ 2.05 سیکنڈز کے ساتھ جہاں آراء کے پاس ہی تھا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی تینوں خواتین تیراک سوئمنگ مقابلوں میں ناکام۔ کامن ویلتھ گیمز کے دوران خواتین 100 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آراء 55 میں سے 40ویں نمبر پر رہیں۔دوسری جانب بسمہ خان ایک منٹ 2.59 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ 47ویں نمبر پر آئیں۔ادہر مشال ایوب کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں ٹائمنگ ایک منٹ 22.12 سیکنڈز رہی وہ 28 سوئمرز میں سے 26ویں نمبر پر آئیں۔انگلینڈ کی سائیکلسٹ اور اولمپک سائیکلنگ چیمپئن لورا کینی نے کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ٹریک سائیکلنگ ا سکریچ 10 کلومیٹر ریس مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔