مزید خبریں

پی آر سی کا ڈاکٹرسجاد عالم اورانجینئرعزیرآعظم کے انتقال پراظہارافسوس

پاکستان ریپیٹریشن کونسل (پی آر سی) کے چیئرمین احتشام ارشد نظامی، کنوینر انجینئر سید احسان الحق، ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان، ایگزیکٹو ممبران انجینئر سید اسلم تنویر، انجینئر خالد جاوید، شمس الدین الطاف، اسرار خان، قاری محمد آصف، نسیم سحر اور دیگر نے شرکت کی۔ اطہر نفیس عباسی سید محسن علوی، ممتاز انصاری اور دیگر نے ڈاکٹر سجاد عالم اور انجینئر عزیر اعظم کے انتقا۔ل پر دکھ کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سجاد عالم، پاکستان کے قومی ہیرو، ایئر کموڈور ایم ایم عالم کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کا انتقال نیویارک (امریکہ) میں ہوا۔ اس خبر کی تصدیق محترم ممتاز عالم نے کی ہے۔ جبکہ انجینئر عزیر اعظم مرحوم پروفیسر لائق اعظم، چیئرمین ایسٹ پاکستان اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (ای پی ایس اے سی) اور فرینڈز آف ہیومینٹی یو کے کے کنٹری ڈائریکٹر شفیق اعظم کے بڑے بھائی تھے۔ کے تمام ممبران اور ان کے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان ریپیٹریشن کونسل (پی آر سی) کے چیئرمین احتشام ارشد نظامی، کنوینر انجینئر سید احسان الحق، ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان، ایگزیکٹو ممبران انجینئر سید اسلم تنویر، انجینئر خالد جاوید، شمس الدین الطاف، اسرار خان، قاری محمد آصف، نسیم سحر، اطہر نفیس عباسی، سید محسن علوی، ممتاز انصاری اور دیگر نے ڈاکٹر سجاد عالم اور انجینئر عزیر آعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سجاد عالم، پاکستان کے قومی ہیرو، ایئر کموڈور ایم ایم عالم کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کا انتقال نیویارک (امریکہ) میں ہوا۔ اس خبر کی تصدیق ممتاز عالم نے کی ہے۔ جبکہ انجینئر عزیر آعظم، مرحوم پروفیسر لئیق آعظم، چیئرمین ایسٹ پاکستان اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (ای پی ایس اے سی) اور فرینڈز آف ہیومینٹی یو کے کے کنٹری ڈائریکٹر شفیق اعظم کے بڑے بھائی تھے۔ ان کا انتقال کراچی میں ہوا اور انہیں کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پی آرسی نے سوگوار خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کرتے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
اس موقع پرایسٹ پاکستان اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (ای پی ایس اے سی) کے سابقہ جنرل سکریٹری ممتاز عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے مربی ومحترم ڈاکٹر لئیق آعظم مرحوم کے بڑے بھائی عذیر آعظم کی وفات کی خبر نے نا صرف مجھے سخت صدمے سے دوچارکیا بلکہ آن کی آن میں میرے ذہن کے پردہ اسکرین پر وہ مناظر گھومنے لگے جب تحریک منتقلی کے دوران کبھی سڑکوں پر پولیس کے ڈنڈے کھاتے ، کبھی جیل میں قیدو بند کاٹتے اور کبھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں عذیر بھائیہمارے لئے سائبان بنے رہتے۔ انکا دست شفقت نا صرف لئیق بھائی بلکہ تحریک کے تمام ذمہ دارن وکارکنان کے لیے یکساں رہتا وہ جس طرح ہماری خبر گیری کرتے ہمارا حوصلہ بڑھاتے۔
آج انکی وفات کی خبر سے ایسا لگا جیسے ہمارے اطراف دعائوں کا یہ آخری حصار بھی ٹوٹ گیا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت فرمائے انھیں اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے پسماندگان اور انکے تمام عزیز واقارب کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یار ب العالمین۔