مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز کا پہلا طلائی تمغہ انگلینڈ نے جیت لیا

برمنگھم (رپورٹ: سید عاصم علی قادری) کامن ویلتھ گیمز 2022 کا پہلا طلائی تمغہ انگلینڈ نے جیت لیا، ایلیکس یی نے ٹرائیتھلون اینڈ پیرا ٹرائیتھلون کے انفرادی مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے جمعتہ المبارک سے برمنگھم میں شروع ہو گئے، ٹرائیتھلون اینڈ پیرا ٹرائیتھلون کے مینز انفرادی مقابلوں میں انگلینڈ کے ایلیکس یی نے شاندار کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 50 منٹس اور 34 سیکنڈز میں طے کیا، نیوزی لینڈ کے ہیڈن وائلڈ نے چاندی اور آسٹریلیا کے میتھیو ہائوسر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔