مزید خبریں

دادو : ایس ایس پی کے امکانی تبادلے کی خبریں باز گشت

دادو (نمائندہ جسارت ) ایس ایس پی عرفان علی سموں کے امکانی تبادلے پر کاروباری لوگ اور شہری سڑکوں پر آگئے، احتجاجی مظاہرہ، شٹر ڈائون ہڑتال اور کاروبار بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کئی برسوں سے بدامنی کی آگ میں گھرے دادو کو اپنی تعیناتی کے چند ماہ میں کریمنل افراد قلعہ قمع کرکے امن کی فضا بحال کرنے اور کسی کے نرگے میں نہ آنے والے ایس ایس پی عرفال علی سموں کے امکانی تبادلے کی خبریں بازگشت کرنے پر کاروباری افراد بکھر گئے جبکہ چیمبر آف کامرس، کلاتھ ایسوسی ایشن، سبزی منڈی کے تاجر دیگر بیوپاریوں اور شہریوں نے گل حسن پنہور، مولابخش زئور، ممتاز چنہ، اقبال قریشی اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کرکے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر شہر مکیہ سڑک کچہری روڈ بلاک کر دی۔اس موقع پر لوگوں نے امن بحال کرنے والے ایس ایس پی کی تصویریں اُٹھاکر ان کے حق میں شدیدنعرے بازی کی جبکہ تاجر رہنمائوں نے اپنے خطاب اور پریس کانفرنس میں کہاکہ کئی برسوں سے دادو جرئم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا تھا جس کی وجہ سے تمام کاروبار ٹھپ اور شہریوں کی جان، مال اور عزت داؤ پر لگ چکی تھی جسے عرفان علی سموں نے چند ماہ میں کنٹرول کرلیاتھا اور اب انہیں ہٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی کی تبدیلی کو روکا جائے ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس میں تمام شہروں میں شٹر ڈائون کے ساتھ غیر معینہ مدت تک کاروبار بند کیا جائے گا۔