مزید خبریں

بدین: نائب قاصد کے بچوں کا ذریعہ معاش چھن گیا

بدین(نمائندہ جسارت)شہر میں جاری بجلی کے کم زیادہ وولٹیج کے جھٹکے اور شارٹ سرکٹ نے شاہ نواز چوک کے قریب بڈھ پر موجود نجی بینک کے مرحوم نائب قاصد مشتاق میمن کے یتیم بیٹے اشتیاق میمن کی بیکری کو آگ نے جلا کر رکھ دیا۔ بجلی کے شارٹ سرکٹ اور سپارکنگ سے لگنے والی آگ سے بیکری میں موجود بسکٹ، ڈبل روٹی ملک پیک کے پیکٹس، چائے کی پتی کے پیکٹس، منرل واٹر کی بوتلیں دیگر بیکری ایٹمز سمیت پنکھا، فریزر، شوکیس، کرسی، ٹیبل، جل گئے۔بجلی کے کم زیادہ وولٹیج سے شارٹ سرکٹ اور سپارکنگ سے ہونے والے نقصان کے خلاف شہریوں نے تاجر رہنماؤں علی اکبر میمن، سلیمان میمن، ندیم مغل، اشتیاق میمن، صالح میمن، خالد عزیز عباسی کی قیادت میں شاہ نواز چوک پر حیسکو کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا۔ شہریوں نے تاجر رہنماؤں کی قیادت میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح اور ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان سے ملاقات کر کے حیسکو کی غفلت اور ناہلی کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نائب قاصد کے یتیم بچوں کا روزگار بیکری تھی جس سے گھر کی کفالت ہوتی تھی۔