مزید خبریں

عوام کی جان و مال کی حفاظت کے اقدامات کیے جارہے ہیں،عامر پنہور

نواب شاہ (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور کی زیر صدارت دریائے سندھ میں امکانی سیلاب کے پیش نظراور بارشوں کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں ایک اجلاس آج ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ مون سون کی شدید بارشوں اور دریائے سندھ میں امکانی سیلاب کے پیش نظر ضلع میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امکانی سیلاب کے پیش نظر دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کی مضبوطی، کچے کے رہائشیوں کی پکے پر منتقلی اور ریلیف کیمپس قائم کرنے کے لیے روینیو، آبپاشی اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں جلد مکمل کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے۔