مزید خبریں

نئے انتخابات پر معاملات طے پاگئے ، شیخ رشیدکا دعویٰ

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی، ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں،
اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا، یہ لوگ نہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی، بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئیں۔