مزید خبریں

۔48گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ

لاہور(نمائندہ جسارت) 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ایل پی جی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 2950 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ کمرشل سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہو گا۔