مزید خبریں

فل کورٹ نہیں بنایا لیکن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا، فضل الرحمان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیس آتا ہے تو انہیں نا اہل کردیا جاتا ہے، پاکستان عوام کیلیے بنا ہے کسی لاڈلے کیلیے نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ اس لیے نہیں بنایا گیا کہ ججزچھٹی پر ہیں لیکن اگلے دن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا۔مولانا نے کہا کہ جن کو سیاست کھیلنی ہے سیاست کے میدان میں کھیلیں، باہر سے پتھر نہ ماریں، کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اتنا بڑا جرم ہے جس میں نہ تو لیڈر اور نہ ہی پارٹی رہنی چاہیے، کہاں کہاں سے پیسہ آیا دیکھا جائے تاکہ پتالگے کہ بیرونی ایجنٹ کون ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ای سیون میں 7 سال تک امریکا عمران کے گھرکا کرایہ دیتا رہا، اسپیکر نے بسم اللہ کرلی ہے ایک ایک کر کے استعفا منظور کر رہے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔