مزید خبریں

برمنگھم میں 22ویں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب

لندن(سید عاصم علی قادری) 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب برطانیہ کے شہر برمنگھم کے الیگزنڈرا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ یہ مقابلے 8 اگست تک جاری رہیں گے۔ رنگا رنگ تقریب میں دولت مشترکہ کے 72 ممالک کے 5054 کھلاڑیوں نے شرکت کی..اختتامی تقریب بھی 8 اگست کو اسی اسٹیڈیم میں ؎منعقد ہوگی۔ پاکستان سے68 ایتھلیٹس/کھلاڑی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں جس میں 43 مرداور 27 خواتین شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کا اعزاز گولڈ میڈلسٹ پہلوان حمد انعام کو حاصل ہوا۔ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہاکی ٹیم شرکت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ گیمز کا آغاز 1930 میں کینیڈا کے شہر مین ہٹن میں ہوا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں 20 کھیلوں کے 280 مقابلوں میں 5054 کھلا ڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایشیا میں سب سے پہلے کامن ویلتھ گیمز 1998 میں ملائیشیا کے شہر کواللمپور میں منعقد ہوئے تھے۔