مزید خبریں

قومی ٹیم یونائیٹڈ انٹرنیشنل بیس بال لیگ میں شامل

حیدرآباد/لاہور(پرویز شیخ)پاکستان بھارت اور مشرق وسطیٰ کے کھلاڑیوں کے لیے یونائیٹڈ انٹرنیشنل بیس بال لیگ کا پیشہ ورانہ انعقاد منتظمین کا احسن اقدام ہے جس میں پاکستان کی شمولیت سے خطے میں بیس بال کو مزید فروغ ملے گا”۔یہ بات صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے جو کھلاڑی میجر بیس بال لیگ میں شرکت سے قاصر رہتے ہیں انہیں اس لیگ میں بھرپور مواقع ملیں گے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے میڈیا منیجر پرویز احمد شیخ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ انٹرنیشنل بیس بال لیگ (UIBL) نے بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں پیشہ ورانہ بیس بال لانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کردیا۔جس کا آغاز ایک افتتاحی شوکیس سے فروری 2023 میں دبئی میں ہوگا۔اس ضمن میں UIBL نے ہال آف فیم بیس بال کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔جس میں لیگ کی ترقی میں مدد کے لیے کھیل کے سب سے مشہور اور سجے ہوئے ستاروں میں سے دو لیجنڈز، ماریانو رویرا اور بیری لارکن کا انتخاب کیا ہے جو کہ 6 ورلڈ سیریز چیمپئن شپ اور 25 آل اسٹار گیم کا مشترکہ طور پر انعقاد کراچکے ہیں۔دریں اثنا پاکستان میں بیس بال حلقوں اور کھلاڑیوں نے اس خبر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔