مزید خبریں

کُل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیرکےتحت تقریب کا اہتمام

کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی دفتر میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کنوینئر قومی یکجہتی فورم سعودی عرب وممبر کشمیر کمیٹی جدہ، سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد اقبال یوسف تھے اور اعزازی مہمان اوورسیز صحافی وقار الزمان کیانی تھے ۔
اس موقع پر سردار محمد اقبال یوسف نے کہا کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے محکوم عوام کے اجتماعی جذبات، جدوجہد، مصائب اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور عام لوگوں میں اسے ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔
انہوں نے شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور سعودی عرب میں کشمیر کے حوالے سے کام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جبکہ وقار الزمان کیانی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی محاذوں پر ہر ممکن اقدام کریں گے۔
اس موقع پر کنوینئر محمود احمد ساغر نے اپنے خطاب میں کہا تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے اور ایک نئے لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اس موقع پر فاروق رحمانی غلام محمد صفی شیخ عبد المتین شیخ محمد یعقوب جاوید اقبال بٹ سید اعجاز رحمانی اور امتیاز وانی نے بھی خطاب کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تجاویز پیش کی ۔
تقریب میں راجہ عبد السلام کیانی راجہ پرویز ، زاہد قریشی سردار محمد عثمان ، ڈاکٹر عدنان کیانی اور آفتاب کیانی ۔ سردار عبد الطیف عباسی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اورفورم کے نومنتخب کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔