مزید خبریں

جدہ:چوہدری تصّور حسین کی صاحبزادی قراۃالعین کی شادی کی پروقار تقریب

جدہ کے مقامی ہوٹل میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصّور حسین کی صاحبزادی قراۃالعین کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں قونصل جنرل پاکستان محترم خالد مجید ، قونصلیٹ کے افسران ، قریبی رفقا، کمیونٹی کی کاروباری ، سیاسی ، سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ چوہدری تصّور حسین کی صاحبزادی قراۃالعین اور مرزا عبدالغفور کے صاحبزادے محسن علی کے نکاح اور شادی کی پروقار تقریب جس میں نکاح سعودی مفتی علی نے پڑھایا اور سب نے چوہدری تصّور، علی تصّور، عمار تصّور اور انکے داماد محسن علی کوشادی کی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نوشادی شدہ جوڑے کو کامیاب ازدوجی زندگی کے لیے دعائيں دیں۔ چوہدری تصّور حسین کی صاحبزادی کی شادی معروف کاروباری شخصيت مرزا عبدالغفور کے صاحبزادے محسن علی کےساتھ جدہ میں ہوئی جو برطانیہ کے رہائشی ہیں۔
تقریب میں سعودی شیخ ولید محمد السواط، شیخ علی، مواد العسیری، حمد الموھری ،نواف ال انصاری، فہد جبران اور پاکستانی نمایاں شخصيات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کےچیرمین چوہدری اکرم گجر ، پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے چیرمین چوہدری اظہر وڑایچ، قومی یکجہتی فورم کے کنونیر سید ریاض بخاری، پیپلز کمیونٹی کے نائب صدور ملک جاوید حسین اور ادریس قریشی تحریک انصاف جدہ کے سابق صدر قیصر جاوید اور جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظہير ،سابقہ چیرمین جموں کشمير کمیونٹی سردار اشفاق ، کاروباری شخصيت میاں الطاف حسین، سمیر سلیم ، سلمان آدم صدر پاکستان ویلفیر سوسائٹی شریف زمان اور دیگر مہمانوں میں اعجاز ربانی، ڈاکٹر ارشاد امریکہ سے آئے ڈاکٹر محمد علی بخاری نے شرکت کی۔