مزید خبریں

ارشدعلی غوری کے لیے صحافتی خدمات پربیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ 2022ء

معروف پاکستانی صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب ” القصیم ریجن کے صدر ارشد علی غوری کو ایک تقریب میں انکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی جانب سے سعودی عرب میں بیسٹ جرنلسٹ آف 2022 کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ فورم کے مرکزی چیئرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ ارشد علی غوری باصلاحیت قلمکار اور آسمان صحافت کا درخشاں ستارہ ہے جو بے باکی جدت پسندی اور نئے اسلوب سے صحافت کو آگے لے کر چل رہا ہے۔ عابد شمعون چاند نے مزید کہا کہ آعلیٰ رپورٹنگ ارشد علی غوری کی پیشہ وارانہ صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ارشد علی غوری دیار غیر میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سمیت پوری پاکستانی کمیونٹی کا فخرہیں۔ عابد شمعون چاند نے کہا کہ ان کی بہترین بے باک اور اعلی صحافتی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کا حقیقی حق تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد علی غوری نے کہا کہ میں مثبت صحافت کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو بہتر انداز سے آگے بڑھنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاتا رہوں گا کمیونٹی کی بے لوث خدمت ہی میرے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ کمیونٹی کی صحافتی اور سماجی خدمت پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔ ارشد علی غوری نے ایوارڈ دینے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم میری پہچان اور میرا فخر ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی نے ارشد علی غوری کو صحافتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ارشد علی غوری آئندہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے قلم کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت میں پیش پیش رہے گا۔