مزید خبریں

ٹیسٹ کرکٹ میں فواد عالم کے 1000رنز مکمل

فواد عالم گال میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگ میں69 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اپنی اس اننگ کے دوران بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
سری لنکاکے خلاف کولمبو میں12 جولائی2009 کو ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے فواد عالم نے ایک ہزار رنز مکمل کرنے میں13 سال اور13 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے56 ویں اور کل ملاکر569 ویں بلے باز ہیں۔
فواد عالم نے ابھی تک جو19 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں انکی29 اننگز میں40.40 کی اوسط اور 46.73 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 5 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے1010 رنز بنائے ہیں۔ وہ3 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے اور انکا سب سے زیادہ اسکور168 رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں جولائی2009 میں384 منٹ میں259 گیندوں پر15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں سری لنکا نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
جس دن فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے اس دن انکی عمر36 سال اور 290دن تھی۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے عمر رسیدہ بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی یونس خان ہیں جنہوں نے 2000 اور2017 کے درمیان جو118ٹیسٹ میچ کھیلے انکی213 اننگزمیں52.05 کی اوسط اور52.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ34 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے 10099 رنز بنائے تھے۔ وہ19 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 313 رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں فروری 2009 میں760 منٹ میں568 گیندوں پر27 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔یہ میچ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
جاوید میانداد پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1976 اور1993کے درمیان جو 124 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی189 اننگز میں 52.57کی اوسط کے ساتھ23سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے 8832 رنز بنائے تھے۔ وہ 6 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکورآئوٹ ہوئے بغیر 280 رنز ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف حیدرآباد میں جنوری 1983 میں696 منٹ میں460 گیندوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے ایک اننگ اور 119 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس فہرست میں تیسرا مقام انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 1992 اور2007کے درمیان جو 119 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی198اننگز میں 50.16کی اوسط کے اور 54.02کے اسٹرائیک ریٹ ساتھ25سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے 8830 رنز بنائے تھے۔ وہ 15 مرتبہ صفر پر بھی آئوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور329رنز ہے جو ا نہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں سب سے زیادہ اسکور329رنزہے جو ا نہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں مئی 2002 کھیلے گئے میچ میں579 منٹ میں 436 گیندوں پر38 چوکوں اور9چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے ایک اننگ اور 324 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔