مزید خبریں

شاہد بیگ کی یاد میں

سابق نیشنل فٹ بالر سابق چیف انجینئر شاہد بیگ صاحب اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوں گے۔ مرحوم سے میری پہلی ملاقات جب ہوئی جب میں پریم یونین لاہور ڈویژن کا سیکرٹری اور لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی
ایشن کا صدر تھا۔ مجھے انہوں نے فون کر کے آفس بلایا۔ کہنے لگے آپ سے ملاقات کی خواہش تھی۔ میں آپ کو اپنا تعارف کروانا چاہتا ہوں۔ میں نیشنل فٹ بالر ہوں مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ اپ یونین کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں۔ میں ایس اے دارا، مسعود الحسن مرحوم، چنگیزی مرحوم، جمیل اختر مرحوم کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میرے دل میں ان کا احترام مزید بڑھ گیا۔ اس وقت وہ ڈی ای این 111 ہو کرتے تھے بعد میں حافظ سلمان بٹ مرحوم سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ بھی بیگ صاحب سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کی اچانک وفات پر بہت دکھ ہوا۔ وہ مزدور دوست انسان تھے مزدور کا دکھ سمجھتے تھے۔