مزید خبریں

آئی سی سی کے سابق صدر اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس آج 75سال کے ہوگئے

لندن (سید عاصم علی قادری) ایشین بریڈمین ظہیر عباس آج 75سال کے ہوگئے۔ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس کا نام ہمیشہ نمایاں رہے گا ایشین بریڈ مین ظہیر عباس پہلے ایشیائی کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری اسکور کی۔
ظہیر عباس 24 جولائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 24 اکتوبر1969 کوکیا ..انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا انہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں بالترتیب 12اور 27 رنز اسکور کئے۔
1971 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا.اس دورہ میں ظہیر عباس بھی ٹیم میں شامل تھے۔ .
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ظہیر عباس نے وورکسٹرشائر کائونٹی کے خلاف 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے.
3جون تا 7 جون 1971 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ برمنگھم کے مقام ایجبیسٹن میں کھیلا گیا۔.ظہیر عباس نے اس میچ میں ایک تاریخی اور یادگار اننگز کھیلی.انہوں نے 9گھنٹے اور 10 منٹ بیٹنگ کی اور 38 چوکوں کی مدد سے 274 رنز اسکور کئے .یہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر میں سب سے ذیادہ انفرادی اسکور ہے..
.ظہیر عباس نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 5062 رنز بنائے جس میں 12سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر میں4 ڈبل سنچریاں بھی اسکور کیں۔ 11 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہے۔. 3 وکٹیں لیں 34 کھلاڑیوں کے کیچ لئے۔
ظہیرعباس نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔
ظہیر عباس نے بحیثیت کپتان 14 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔
دسمبر 1982 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی100ویں سنچری قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھارت کے خلاف بنائی.انہوں نے 215 رنز بنائے۔
ظہیر عباس نے عالمی کرکٹ کپ کے 14 میچز میں مجوعی طور پر 597 رنز بنائے.جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے.
ظہیر عباس نے انگلش کائونٹی گلوسسٹر شائرکی طرف سے 13 سال کرکٹ کھیلی.اور 206 میچز میں شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کیا۔.
انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مجموعی طور پر 34843 رنز بنائے۔.جس میں 108 سنچریاں بھی شامل ہیں۔.
ظہیر عباس نے 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 2578 رنز بنائے.جس میں 6 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں…ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے ذیادہ اسکور 123 رنز ہے..جو انہوں نے 29 مارچ 1982 کو لاہور میں سری لنکا کے خلاف بنائے تھے.ان کی اس سنچری میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں..
ظہیر عباس کو صدر پاکستان کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آ ئی سی سی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی ہال آف فیم کے اعزازات سے نوازا گیا۔ قومی سطح پر پی آئی اے ، کراچی، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر ٹیموں کی طرف سے نمائندگی کی ۔ پی آئی اے کی طرف سے 5سنچریاں اسکور کیں۔ چھوٹے بھائی صغیر عباس کے مطابق ظہیر عباس کو 22 جون 2022 کو خربی صحت کی بناء پر لندن کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اہل خانہ نے بہی خواہوں اور پرستاروں سے دعا کی اپیل کی ہے۔