مزید خبریں

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم کا خاکہ تیار

کراچی(نمائندہ جسارت)سی ٹی ڈی نے کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں بارود سے بھرا بیگ بنانے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔ کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کو بارود سے بھرا بیگ تیار کرنے والے زیب کا خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مطلوب دہشت گرد دہلی کالونی میں رہائش پذیر رہا، زیب کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد دادبخش عرف شعیب نے بھی زیب سے تربیت لی۔ داد بخش کو 2020ء میں افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔