مزید خبریں

عمران نیازی سندھ میں انارکی پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں،عاجز دھامرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات احسان ابڑو نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کی تباہی کا ایجنڈا ہے، وہ ان کے شرپسند ساتھی پاکستان کی معیشت،اخلاقیات اور جمہوری اقدار کی تباہی کے بعد اب پاکستان کی سالمیت استحکام اور خودمختاری کے درپے بنے ہوئے ہیں، سندھ کے شہروں کراچی اور حیدرآباد کیلیے خوددار اور خودمختار شہروں کے نعرے لگانا پاکستان کی ایک خوددار اور خودمختار اکائی کی وحدانیت اور خودمختاری، صوبہ سندھ کے عوام کے اتحاد اور بھائی چارے کے خلاف مکروہ سازش ہے، آج پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے مگر اس سے پہلے ہی عمران خان اور ان کے حواری سرکاری افسران، سیکورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کو دھمکیاں اور تڑیاں لگا کر اپنے شیطانی ایجنڈے کی عکاسی کر رہے ہیں، عمران خان اور ان کے شرپسند ساتھی خوددار اور خودمختار پشاور یا ملتان یا لاہور یا مردان یا فیصل آباد کا نعرہ کیوں نہیں لگاتے، عمران نیازی سندھ کے جزائر پہ قبضے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اسی لیے وہ سندھ کی عوام میں نااتفاقی اور انارکی پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں