مزید خبریں

پربھات جے سوریا 2ٹیسٹ میچوں میں21وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے

پاکستان کے خلاف گول میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پر بھات جے سوریہ نے 95.2 اوور میں217 رنز دیکر 18.76کی اوسط کے ساتھ نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ا جسکے بعد وہ اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں147.2 اوور میں 394 رنز دیکر21 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ وہ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں 21 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے والے چوتھے بولر بنے۔ دوسرے ٹیسٹ میں وہ اپنی بولنگ کارکردگی سے سری لنکا کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔آسڑیلیا کے خلاف اسی میدان پر ہوئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 39 رنز کی جیت دلانے میں اہم کردار پہلا ٹیسٹ کھیل رہے پر بھات جے سوریہ کا رہا۔ بائیں ہاتھ سے اسپین بولنگ کرانے والے اس بولر نے 52 اوور میں177 رنزدیکر 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں36 اوور میں 118رنز دیکر چھ وکٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں16 اوور میں 59رنز دیکر اتنے ہی کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
انکی بولنگ کارکردگی سری لنکا کے لیے پہلے ٹیسٹ میں سب سے اچھی اور کل ملاکر چوتھی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی تھی ۔سری لنکا کی جانب سے اس سے پہلے سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ پروین جے وردھنے کے پاس تھا ۔ بائیں ہاتھ سے اسپین بولنگ کرانے والے اس کھلاڑی نے بنگلا دیش کے خلاف پالے کیلے میں اپریل 2021کو کھیلے گئے میچ میں 64 اوور میں178 رنز دیکر11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے 209 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے لیگ بریک گگلی بولر نریند ہروانی کے پاس ہے جنہوں نے اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں94.5 اوور میں257 رنز دیکر10.70 کی اوسط کے ساتھ 24 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف چنئی میں جنوری 1988 میں کھیلا تھا جس میں16 وکٹ حاصل کئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں نومبر 1988 میں دوسرے ٹیسٹ میں وہ8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ کے ایلک بیڈسر نے اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں 674 بالوں پر238 رنز دیکر10.81 کی اوسط کے ساتھ22 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا دائیں ہاتھ کے اس میڈیم فاسٹ بولر نے دونوں ٹیسٹ بھارت کے خلاف1946 میں کھیلے تھے۔ پہلے ٹیسٹ میں جو لارڈز میں ہوا تھا انہوں نے 11 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد مانچسٹر میں اتنے ہی وکٹ حاصل کیے تھے۔
آسڑیلیا کے تیز بولر باب میسی جو اپنے پہلے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، دوسرے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے انگلینڈکے خلاف لارڈز میں جون1972 میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جبکہ جولائی میں وہ اسی ٹیم کے خلاف ناٹنگھم میں دوسرا ٹیسٹ کھیلے تھے۔ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں وہ757 بالوں پر229 رنز دیکر کی10.90 اوسط کے ساتھ 21 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔