مزید خبریں

وسطی ایشیاء کے ممالک میں تجارت کے مواقع ہیں، حارث جمالی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سی پیک کی بدولت پاکستان سے وسطی اایشیاء ممالک کیلئے تجارت کے مواقع موجود ہیں، وسطی ایشیائی ملکوں کے درمیان زمینی ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کے روشن امکانات موجود ہیں اور اس حوالے سے حکومت کے ساتھ علاقائی ٹرانسپورٹ خدمات میں توسیع کے حوالے سے پالیسی سازی پر کام کررہے ہیں۔ٹی سی ایس پرائیوٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث جمالی نے یہ بات گزشتہ روز گفتگو کے دوران کہی۔ انکا کہنا تھا کہ سی پیک میں ٹرک بزنس کے مواقع ہیں اور اس پر توجہ دے ہیں اس کے علاوہ وسطی ایشیائی ملک ازبکستان تک زمینی رسائی پر بھی کام کررہے ہیں، تجرباتی سفر کے بعد اب تک کئی ٹرک کارگو لے کر پاکستان سے ازبکستان تک جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ٹرانسپورٹ مارکیٹ کھولنے کے ساتھ ساتھ مقامی کمپنیوں کو تحفظ دینا ہوگا کیونکہ صرف ازبکستان میں 600 سے زائد سرحد پار ٹرانسپورٹ کمپنیاں موجود ہیں۔ ایسا نہ ہوکہ ہم بغیر تیاری اور مقامی صنعت کو فروغ دینے بغیر مارکیٹ کھول دیں تو بڑی اور مستحکم کمپنیاں پاکستان کا دوطرفہ کارگو اٹھا لیں اور پاکستان کو زرمبادلہ ملنے کے بجائے زرمبادلہ منتقل ہونا شروع ہوجائے۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان میں مشکل معاشی حالات کے باوجود اس صنعت میں رواں سال 5 سے 6 فیصد ترقی ہے امکانات موجود ہیں، پاکستان میں فی خط یا پارسل ڈلیور کرنے کے چارجز چند سینٹس ہیں جبکہ دنیا بھر میں یہ چارجز 2 سے 3 ڈالر سے زائد ہیں۔