مزید خبریں

برائیوں کے خاتمے میں سماجی رہنمائوں کا کردار قابل تعریف ہے،ایس ایس پی حیدرآباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی برائیوں کے خاتمے میں سماجی رہنمائوں کا کردار قابل تعریف ہے، پولیس اور عوام ایک جان ہیں، عوام کا اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی حیدر آباد امجد شیخ نے معروف سماجی رہنما و سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اسلم خان دیسوالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسلم خان دیسوالی نے دفتر پہنچ کر ایس ایس پی حیدر آباد کو شہر کا چارج سنبھالنے اور ایک ماہ میں کرائم کنٹرول کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر اسلم دیسوالی نے گفتگو میں کہا کہ آپ کی تعیناتی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور آپ کی مدبرانہ وپیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت شہر کا امن و امان بحال ہے اور کرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے جو قابل ستائش ہے۔