مزید خبریں

کندھکوٹ:ظالم وڈیرے کا دیہاتی کی زرعی زمین پر قبضہ

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)بخشاپورمیں ظالم وڈیرے نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے دیہاتی کی زرعی زمین پر قبضہ کرلیا۔ اسلحے کے زور پر مظلوم دیہاتی کو گائوں بدر کر دیا گیا۔ متاثرہ دیہاتی عبدالفہیم ڈومکی نے پریس کلب پہنچ کر انصاف فراہم کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر متاثرہ دیہاتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ظالم وڈیرے اور اس کے ساتھیوں کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ با اثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں ادب حسین ڈومکی، قدرت اللہ، حارف، مٹھو، عبدالرزاق، ربنواز ، لالا الدین ، نعمت اللہ ، شوکت ، امام بخش ، سلیم ، ولایت ، عنایت ، کریم بخش نے مل کر مجھ پر ظلم کیا میری 51 ایکڑ اراضی زرعی زمین پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرکے گندم کی فصل اُٹھا کر قبضے میں کرلی اور مجھے موت کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم گائوں چھوڑ کر چلے جائو ورنہ مار دیں گے ، میں اپنی جان بچا کر پریس کلب پہنچا ہوں تاکہ انصاف فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ روینیو اور پولیس انتظامیہ وڈیرے کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، اس لیے میں وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی کشمور سے اپیل کرتا ہوں کہ نوٹس لے کر قبضہ مافیا وڈیرے اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے میری زرعی زمین مجھے واپس کروا کے انصاف فراہم کیا جائے۔