مزید خبریں

حیدرآباد میں بجلی کا بحران بڑح گیا،ٹرانسفارمرز خراب

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میںبجلی کا بحران بڑھ گیا، کئی کئی روز سے ٹرانسفارمرز خراب ہیں تو کہیں معمولی خرابی پر چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش کردی جاتی ہے جبکہ معمول کے مطابق آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، چار روز سے بغیر بجلی کے شدید گرمی سے لوگوں کا جینا محال، المصطفیٰ ہومز،اسکاؤٹ گراؤنڈ کے سامنے یونٹ نمبر 9 لطیف آباد حیدرآباد کا ٹرانسفارمر گزشتہ کئی روزسے خراب ہے، بجلی کی مسلسل بندش سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،حیسکو حکام بات سننے کو تیار نہیں ہیں، علاقہ مکینوںنے حیسکو چیف سے اپیل کی کہ وہ فوری طو رپر بجلی کی بحالی کا بندوبست کریں، نیا ٹرانسفارمر لگایاجائے جبکہ گاڑی کھاتہ کے علاقے میں بھی جمعہ کی صبح کی بجلی کا تعطل موجود، یونٹ نمبر5لطیف آباد معمولی خرابی پر صبح پونے چھ بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک بجلی بند رہی جبکہ معمول کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، سرفراز کالونی‘ یونٹ نمبر5محمد ی اسپتال‘ یونٹ نمبر9،4سمیت کئی علاقوں میں بھی ٹرانسفارمر کی خرابی کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔