کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے میں بارود سے بھرا بیگ بنانے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا۔کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے خودکش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کو بارود سے بھرا بیگ تیار کرنے والے زیب کا خاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا۔