مزید خبریں

کورونا کے وار تیز ، مزید7 اموات،679 نئے کیسز رپورٹ

 

اسلام آباد (صباح نیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مہلک وائرس کا شکار ہو کر مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 679 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 یعنی 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔