مزید خبریں

میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور حکومت کی میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں میٹنگ ہوئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے لیے ایم پی ایم جی (میرا پاکستان میرا گھر) ہاوؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میںمفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں، انہوںنے کہا کہ ہم اب بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کے لیے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔