مزید خبریں

رحیم یارخان‘ دریائے سندھ سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں

رحیم یار خان (صباح نیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے کے 4 روز بعد مزید3 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب زندہ یا مردہ مزید لوگوں کے ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ واضح رہے کہ اُلٹنے والی کشتی میں40 سے45 مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ حادثے کے وقت اس میں95 مسافر سوار تھے، ان میں سے 45 افراد کو ابتدائی کوششوں میں بچا لیاگیا تھا۔