مزید خبریں

مشعال کی یاسین ملک سے متعلق اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید

اسلام آباد(صباح نیوز)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے اپنے شوہر یاسین ملک سے متعلق عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔ مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں بھارتی کینگرو عدالتوں کی طرف سے اپنے ساتھ انصاف اور منصفانہ ٹرائل سے انکار کے خلاف جمعہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔