مزید خبریں

افغانستان کے عوام کیلیے امدادی سامان کی روانگی‘ وزیر خارجہ کی شرکت

 

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ بلاول زرداری نے راولپنڈی کے نور خان ائر بیس پر قندھار کے لیے ہنگامی امدادی امداد کی کھیپ روانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق افغانستان کے عوام کے لیے ہنگامی امدادی سامان بجھوانے کا مقصد مشرقی افغانستان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرین کی مدد کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں افغان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔