اسلام آباد (صباح نیوز) ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آ گیا، تعداد13ہوگئی، وزارت صحت کے مطابق لکی مروت سے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی، تمام کیسز جنوبی خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے میں بھر پور عملی اقدامات کو جنگی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے۔