مزید خبریں

جماعت اسلامی کے سابق کونسلر عبدالرحمن انتقال کر گئے

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں جماعت اسلامی کے یونین کونسل زمان ٹائون کے سابق لیبر کونسلر اور آرسی ڈی کمپنی کے مزدور رہنما عبدالرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد رحمت ا للعالمین گلشن ملت
میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،سیکرٹری عبدالحفیظ،عاشق علی خان ،مرزا فرحان بیگ ،منصور احمد،محمد اسلم شیخ کے علاوہ لیبر اسکوائر کورنگی ساڑھے 3 کی یونین کے ذمے داران ،اہل محلہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعدازاں مرحوم کو باغ کورنگی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔