مزید خبریں

اللہ کی رضا آخرت کا سب سے بڑا انعام ہے، مولانا عمران عطاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ اللہ پاک کی رضا کا ملنا یہ آخرت کا سب سے بڑا انعام ہے اور یہ انعام اسی صورت میں ملتا ہے جب بندہ دنیا میں اللہ پاک کی رضا پر راضی رہے ،جو اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے اللہ پاک بھی اس سے راضی ہوجاتا ہے ،اللہ کی رضا پر راضی رہنا چاہتے ہیں تو موت کو یاد رکھیں کیونکہ موت کی یاد دنیا کی مصیبتوں کو آسان بنا دیتی ہے ۔